شاہ فیصل کالونی میں گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

January 11, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 7

کراچی( کرائم ڈیسک) شاہ فیصل کالونی میں گھریلو پریشانی سے تنگ آکر ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے ڈرگ روڈ چاؤلہ پل کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور معائنے کے بعد لاش کارروائی کیلئے پہنچائی‘ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت40 سالہ زاہد ولد بدر الدین کے نام سے ہوئی۔