جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو آئی جی کی شاباش

January 11, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 5

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے جرائم کے خلاف جاری جنگ میں مختلف علاقوں میں مربوط اور مؤثر پولیس ایکشن کے دوران گڈاپ سٹی،شرافی گوٹھ،سائٹ سپرہائی وے،قائدآباد، ملیرسٹی سے منشیات فروشوں اسٹریٹ کریمنلز ودیگر سمیت سات ملزمان،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ایک ٹارگٹ کلر، جوہرآباد سے ایک ٹارگٹ کلر،کلری سے ایک گینگ وار ملزم،شاہراہ نورجہاں سے ایک ٹارگٹ کلر، حیدرآباد سے آئس مافیا اور تالاتوڑ گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایس پیز حیدرآباد، ایسٹ،ساؤتھ،سینٹرل، سی ٹی ڈی،ملیراور انکی ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔