پاکستانی حدود میں شکار کرنے والے 15بھارتی ماہی گیر گرفتار

January 11, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 1

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے پاکستانی حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 15بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 3کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق کارروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔