سندھ پولیس کے 10افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کئے جانے کا امکان

January 11, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں فرائض انجام دینے والے افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کئے جانے کاامکان ہے، سندھ پولیس نے موجود 22افسران میں 10افسران کا انتخاب کرلیا ہے، منظوری ملتے ہی خدمات وفاق کے حوالے کردی جائیں گی، ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 10برسوں سے مختلف عہدوں پر کام کرنے والے گریڈ 19سے گریڈ 21کے افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ سندھ پولیس میں اس وقت 22ایسے افسران موجود ہیں جو کہ گریڈ 19سے 21تک ہیں، جن میں سے 10افسران کے نام کو منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو بھیج دیئے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ان 10افسران کی خدمات پہلے مرحلے میں وفاق کے حوالے کردی جائے گی۔