جسٹس(ر) امیر ہانی مسلم کی واٹر کمیشن کی ذمہ داری ختم ؂

January 11, 2019 1:06 pm0 commentsViews: 3

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی واٹر کمیشن کی ذمہ داری ختم ہو گئی، انہوں نے جاتے جاتے اہم اقدامات تجویز کئے ہیں، تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے واٹر بورڈ ماسٹر پلان تیار کرے، ترسیل کا نظام تباہ ہو چکا ہے، واٹر بورڈ فراہمی آب کی لائنوں کی بحالی کا منصوبہ 3ماہ میں پیش کرے، کراچی کے پانی کا چوتھائی حصہ چوری ضائع ہوجاتا ہے، جس پر قابو پانے کے لئے سندھ حکومت کو جامع منصوبہ بنانا ہو گا، پانی کے معیار کو جانچنے کی ذمہ داری پی آر ڈبلیو کو دی جائے۔