غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف مقد مہ درج

January 11, 2019 1:06 pm0 commentsViews: 2

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں بغیر ڈیوٹی ادا کئے سگریٹ کی فروخت کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ہ دایت کی گئی ہے کہ ایسے مقامات پر چھاپے مار کر سگریٹ ضبط کرلئے جائیں جہاں پر بغیر ڈیوٹی ادا کئے سگریٹ کی فروخت ہورہی ہے۔ ایف بی آر نے اس مہم کا آغاز مقامی مارکیٹ میں درآمدی سگریٹ کی فروخت کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیا ہے۔