سندھ کالج گیمز :حیدرآباد کو چار زونز میں تقسیم کر دیاگیا

January 11, 2019 1:06 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) وزیر تعلیم سردار محمد شاہ اور اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہڑ کی ہدایات پر سندھ کے تمام کالجز کے انٹر کلاسز مقابلوں کے خاتمے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز سندھ کے تمام ریجنز میں 14جنوری سے ہو رہا ہے ،اس ضمن میں تمام ریجنز میں کمیٹیوں کی تشکیل کا کام جاری ہے ،حیدرآباد ریجن میں ریجنل ڈائرکٹرکالجز حیدرآبا ریجن عبدالحمید چنڑ کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائرکٹر انسپکشن کالجز شاہدہ ابڑو،فوکل پرسن کالجز حیدرآباد ریجن عقیل احمد ،ممبرز پرویز احمد شیخ ،حبیب کوثر،یاسین شیخ ،بشریٰ عارف،سیلم شیخ اور حسین امام نے شرکت کی ۔اجلاس میں ریجن کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ،زون ون کے کنوینر خرم رفیع (بوائز) اور ثروت (گرلز )،زون دو کنوینر (بوائز )پرویز احمد شیخ اور ریحانہ بھٹی (گرلز)،زون تین ایس ایم ندیم کنوینر(بوائز) اور راحیلہ میمن (گرلز )اور زون فور میں ظفر وحیدکنوینر(بوائز )اور فریدہ(گرلز ) کی کنوینر ہونگی ۔