کراچی سمیت سندھ بھر میں جان بچانے والی ادویات کا مصنوعی بحران

January 11, 2019 1:06 pm0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں جان بچانے والی ادویات کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان میں باہر سے آنے والی ڈیڑھ سو سے زائد ادویات نایاب ہو گئی ہیں۔ نایاب ہونے والی دواؤں میں دل کے امراض ہیپاٹائٹس اے، مرگی کی ادویات شامل ہیں، جبکہ ڈرگ اتھارٹی صورت حال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ سروے کے مطابق اس وقت صوبے بھر کے میڈیکل اسٹورز پر امراض قلب، مرگی، بچوں کے کھانسی کے سیرپ، حفاظتی ویکیسن اور ہیپاٹائٹس اے ، اینٹی رے بیز اور سانپ کے کاٹنے کی صورت میں لگائی جانے والی ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے۔ شہر کے میڈیکل اسٹوروں پر ایم ایم آر، چکن باکس کی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔