کراچی میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان، سردی بڑھنے کی پیشگوئی

January 11, 2019 1:06 pm0 commentsViews: 8

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان، درجہ حرارت 20سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد، شہر میں شمالی مغرب سے آنیوالی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش ہونے کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ہے۔