سابق گورنر محمد زبیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کا نوٹس

January 11, 2019 1:09 pm0 commentsViews: 2

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سابق گورنر سندھ کو ڈیفنس فیز 6 میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے روکنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس۔ایس ایس پی ساؤتھ سے وقوعے سے متعلق تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بذات خود سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کریں اور انکے بیان کی روشنی میں سیکیورٹی سمیت تمام تر قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف ہر ممکن کاروائی کو یقینی بنائیں۔