عوامی نیشنل پارٹی 20تا27جنوری ہفتہ باچاخان منائیگی

January 11, 2019 1:09 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کا 20جنوری سے 27جنوری تک شایان شان طریقے سے ہفتہ باچاخان اور خان عبدالولی خان منانے کا فیصلہ ، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کی زیر صدارت اجلاس میں تقریبات کا ابتدائی شیڈول طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریباب کا آغاز 19جنوری کی سہ پہر 3بجے باچاخان مرکز پر اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کریں گے۔