ترکی میں ہزاروں ایرانیوں نے جائیدادیں خرید لیں

January 11, 2019 1:09 pm0 commentsViews: 9

انقرہ( این این آئی) ترکی میں شماریات کے ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ آخری دس ماہ کے دوران ترکی کے مغربی شہر از میر میں 8ہزار ایرانیوں نے گھر اور جائیدادیں خریدیں۔ ترکی آنے والے ایرانی باشندے جن شہروں میں قیام کو ترجیح دیتے ہیں ان میں استنبول، انقرہ اور از میر سرفہرست ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں چار کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔