٭٭٭لاپتہ ہونے کا ڈرامہ فلاپ٭٭٭ نجی اسپتال کی نرس نے نوجوان سے شادی رچالی

January 14, 2019 11:52 am0 commentsViews: 3

خوش بخت اور قربان نے ملتان فرار ہو کر کورٹ میرج کرلی پھردونوں مظفر گڑھ پہنچ گئے
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے نجی اسپتال کی نرس کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل کرلیا مورخہ4جنوری2019 کو ڈسٹرکٹ ملیر تھانہ سچل میں درج کیس کے مطابق مطابق خوش بخت نامی لڑکی جو کہ نجی اسپتال میں نرس تھی گھر سے ڈیوٹی کے لیئے گئی تاہم گھر واپس نہ آئی،جس پرایس ایس پی ملیر نے اس واقعہ کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہوئے فوری طور پر پولیس ٹیمز تشکیل دیکر انہیں لاپتہ لڑکی کی تلاش کا ٹاسک دیا۔ملیر پولیس ٹیمز نے شب وروز کاوشوں اور تفتیش کے جملہ پہلوؤں /چھان بین کے عمل کو نتیجہ خیز اور کامیاب بناتے ہوئے باالآخرنرس کے لاپتہ ہونیکا معمہ حل کرلیا۔ خوش بخت نامی لڑکی گھر سے روانہ ہوئی توڈیوٹی کا کہہ کرہوئی تھی تاہم وہ گھر سے سیدھی قربان نامی لڑکے کے ساتھ ملتان گئی اور وہاں کورٹ میرج کرنے کے بعد دونوں مظفر گڑھ چلے گئے۔ملیر پولیس کو لڑکی نے بتایا کہ میں نے قربان نامی شخص سے پسند کی شادی کی ہے اور میں اپنی ازداوجی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اور میں اپنی مرضی سے قربان کے ساتھ شادی کی ہے مجھ پر کوئی جبر یا کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔