سندھ حکومت نے اگلے بجٹ کی تیاری شروع کردی

January 14, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال 2019-20کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے صوبہ بھر کے تمام محکموں کو دو صفحات پر مشتمل ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 22معاملات پر بجٹ تجاویز تیار کرلی گئی ہیں اگر ان میں کوئی کمی بیشی کرانی ہے تو اس بارے میں محکمہ خزانہ کو آگاہ کیا جائے اور باقی تمام معاملات کی تجاویز 5فروری تک محکمہ خزانہ کو فراہم کی جائیں تاکہ فوری طور پر بجٹ بنانے میں آسانی ہوسکے ۔ اس ہدایت کے بعد تمام صوبائی محکموں نے اپنے اپنے محکموں کی بجٹ تجاویز تیار کرنا شروع کردی ہیں جس میں انہوں نے گزشتہ سال کی نسبت دس فیصد بجٹ بڑھانے کی تجاویز تیار کی ہیں۔