پولیس نے ہنگو رہ گوٹھ میں کمسن بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی

January 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 3

کراچی (کرائم رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ہنگورہ گوٹھ میں کمسن بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے 15کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ ایک اغواء کار ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم ایک بچی کو زبرستی رکشے میں بٹھا کر اغواء کرنے کی کوشش کررہا تھا اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی ، کمسن بچی یاسمین ولد اللہ دتہ کو بازیاب کرالیا گیا اور ملزم کوگرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم وسیم جو کہ نشے کی حالت میں تھا میڈیکل کیلئے عباسی شہید اسپتال بھجوا دیا ملزم وسیم اکرم کیخلاف کمسن بچی کے اغوا کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔