تحریک انصاف کو حکومت چلانا نہیں آتی تو چھوڑ دیں ٗ ن لیگ

January 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 1

حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بیروزگار ہورہے ہیں ٗ ہم نے ترقی کی رفتار 58چھوڑی اب 3فیصد پر آگئی ہے
منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور سونامی آئے گا جو اس حکومت کو بہا کر لے جائیگا ٗ مصدق ملک ٗ احسن اقبال ٗ رانا ثناء اﷲودیگر کی مےڈیا سے گفتگو
اسلام آباد، لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ آپ کو حکومت نہیں چلانا آتی تو چھوڑ دیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس ملک میں چھ ماہ کے دوران تین بجٹ آئے، حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بے روز گار ہورہے ہیں، ہم نے ترقی کی رفتار 5.8پر چھوڑی، اب 3فیصد پر آگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسا رویہ ہم نے کسی آمر کے دور میں بھی نہیں دیکھا ، قرضوں کے باوجود ہم نے ملک چلایا۔ ن لیگ کی حکومت نے 11ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ ہمارے دور میں قرض حرام تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت میں حلال ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے تمام منصوبے انصاف پر مبنی تھے ، سی پیک کی سڑک جہاں سے گزری لوگوں کو روز ملا۔ سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور سونامی آئے گا، جو اس حکومت کو بہا لے جائے گا۔ سابق وزیر خزانہ ممبر نیشنل فنانس کمیشن سلمان شاہ نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی کے طور پر منی بجٹ لارہی ہے۔ منی بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا مشکل ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی ومیئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے ہمارے خلاف انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرلیں ہم وہ سب کچھ دلیری سے برداشت کریں گے لیکن ان سے اتنی درخواست ہے کہ وہ اپنے حواریوں کو مرکز اور پنجاب کے وزیر اطلاعات کو مسلم لیگ کے قائدین کے بارے میں گندی زبان بولنے پر ایکشن لیں یا پھر بتائیں کہ یہ وزرا ان ہی کی ہدایت پر ایسا کررہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی غیر یقینی سے اربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔ادائیگیوں کے توازن کا بھران سی پیک کے باعث نہیں بلکہ ن لیگ کو ہٹانے کے لئے رچائے گئے ڈرامے کی وجہ سے ہے۔ رانا ثناء اللہ نے نیب ہر جانبدار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کو گرفتار کیاجاسکتا ہے تو عمران خان اور پرویز خٹک کو کیوں نہیں کیاجاسکتا؟۔