این آراو کے پیغام آتے رہتے ہیں، نعیم الحق

January 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 1

علیمہ خان کے خلاف قانونی معاملے پر حکومت اور عمران خان رکاوٹ نہیں بنیں گے، ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان مقدمات میں نرمی کرنے کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔ سمجھوتے کے پیغام بہت آتے رہتے ہیں کہ سمجھوتا کرلیں اور ہم اس سمجھوتے کو این آر کہتے ہیں، قانون علیمہ خان کے معاملے پر اپنی راہ لے، حکومت اور عمران خان کوئی رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ علیمہ خان کے کاروبار کا عمران خان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ان کو علم ہے کہ علیمہ خان کے کاروبار کی تفصیلات کیا ہیں؟ علیمہ خان خود ان سوالوں کے جواب دیں گی، عمران خان وزیراعظم کے طور پر قانون کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بنیں گے، عمران خان نے نیب کو بھی کہہ دیا تھا کہ چیئرمین صاحب آپ نے کرپشن میں ملوٖث ہر شخص کو پکڑنا ہے، چاہے وہ میرے کتنا ہی قریب کیوں نہ ہو، ہم چوروں کو نہیں پکڑیں گے تو کون پکڑے گا؟۔