جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 19جنوری کو ہو گا

January 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 3

کیپ ٹاؤن( اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19جنوری کو کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دوسرا میچ 22جنوری، تیسرا میچ 25جنوری، چوتھا میچ 27جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30جنوری کو کھیلاجائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری ، دوسرا میچ 3فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6فروری کو کھیلا جائے گا۔