کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ آج عرب امارات میں شروع ہوگا

February 14, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 7

افتتاحی تقریب میں موسیقی ٗ رقص اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا ٗ امریکی گلوکار ریٹ بل فواد خان اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس ہوگی
پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹےڈ اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائیگا
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کا رنگا رنگ میلہ آج جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، پی ایس ایل کی رنگوں سے سجی افتتاحی تقریب دبئی اسپورٹس سٹی میں ہوگی جس میں موسیقی، رقص اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں امریکی گلوکار پٹ بل، بونی ایم، فواد خان، پاکستانی ریپرینگ دی سی شجاع حیدر اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گی۔ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ پی ایس ایل فور میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچ پاکستان میں ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے۔