نفرت اور لسانیت کی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے مصطفی کمال

February 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 6

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا
پی ایس پی نے امن پسندی، نظریہ محبت کے پیغام اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھا ہے، کارکنوں سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لسانیت اور تعصب کی سیاست ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس لیے پی ایس پی نے امن پسندی، نظریہ محبت کے پیغام اور پاکستانی پرچم کو اٹھا رکھا ہے تاکہ ملک سے نفرت اور لسانیت کی سیاست کا خاتمہ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پارٹی کے کراچی ڈویژن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور تقدیر بدلنے کے لیے پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو ایک انقلاب کی ضرورت ہے اور انقلاب کے لیے کوئی آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے بلکہ غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔