اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس چلا گیا

February 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 3

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دو روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے دورہ میں اہم امور زیر بحث رہے۔ کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں، عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطہ کے امن و استحکام پر اہم بات چیت کی گئی۔