گلستان جوہر میں تجاوزات مسمار کرنے پر عوام مشتعل، ٹریفک جام

February 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر علاقہ مکین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، بدترین ٹریفک جام میں شہری گھنٹوں پھنسے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر راشد منہاس روڈ کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے ٹیم پولیس کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئی اور آپریشن شروع کر دیا جس پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے راشد منہاس روڈ پر نکل آئے جہاں پر انہوں نے دھرنا دینے کے ساتھ روڈ بلاک کردیے جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔