لگژری گاڑیاں، ڈیفنس میں جائیداد، 450 سرکاری ملازمین کو ٹیکس نوٹس

February 14, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 9

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے لگژری گاڑیاں اور ڈیفنس میں پراپرٹی خریدنے والے 450 سرکاری ملازمین کو ٹیکس نوٹس جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے 150، اریگیشن 100، پی ٹی سی ایل 75، ہیلتھ 80، ایجوکیشن 80، واپڈا کے 65 ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے۔ تمام سرکاری ملازمین نے سال 2017ء میں لگژری گاڑیاں اور جائیدادیں ظاہر نہیں کیں۔