کراچی: صدر مملکت عارف علوی کے علاقے میں گٹر ابلنے لگے

February 14, 2019 12:30 pm0 commentsViews: 3

کراچی (صباح نیوز) کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں سیوریج کا نظام تباہ ہو گیا جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال سے گٹر لائنیں ٹھیک ہونے کے منتظر ہیں جبکہ کمرشل ایریا ہونے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیشتر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔