درد کی دوا‘ نیو برول فورت کا پیکٹ347 روپے مہنگا کردیا گیا

February 22, 2019 12:57 pm0 commentsViews: 47

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ادویہ ساز کمپنی نے نیو برول فورٹ کے پیکٹ میں ایک ساتھ 347 روپے کا اضافہ کردیا۔15 گولیاں اناسی روپے20 پیسے سے426 روپے تک جا پہنچی۔ دوا مہنگی ہونے سے ہڈی اور جوڑوں کے مریضوں سمیت دیگر مریض بھی اس اضافی بوجھ سے پریشان ہوگئے۔ یاد رہے ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس میں9سے15فیصد اضافے کا کہا گیا تھا جبکہ صورتحال اس سے برعکس دکھائی دے رہی ہے۔