کلا کوٹ‘ فائرنگ سے ہندونوجوان سمیت2 افراد زخمی

February 22, 2019 1:00 pm0 commentsViews: 9

کراچی( کرائم رپورٹر) کلا کوٹ میں فائرنگ سے ہندو نوجوان سمیت 2 افراد زخمی‘ تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ کے علاقے8چوک مکہ بیکری کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے2 افراد38 سالہ فدا حسین بلوچ ولد آغا واجد اور 25 سالہ راہول ولد اجے کمار کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طو ر پر طبی امداد کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا واقع کے بعد پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق واقع ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے مضروبین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔