طیارہ گرنے کی بددعا کرنے والے مسافر کو باہر کردیا گیا

March 7, 2019 3:03 pm0 commentsViews: 50

اسلام آباد: طیارے میں سوار ہونے کے بعد جہاز گرنے کی بددعا مانگنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہو کر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔

ائر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔ پائلٹ نے ائر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے باہر کروا دیا۔