عالمی یوم خواتین پر وزیر اعظم عمران خان کا عہد

March 8, 2019 1:40 pm0 commentsViews: 24

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے آج 8 مارچ کو عالمی یوم نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ڈٹے رہنے پر سلام پیش کیا۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہم خواتین کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق قومی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔