بلاول کی اپنی والدہ کے لیے نظم

March 8, 2019 3:33 pm0 commentsViews: 31

کراچی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک نظم شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ:

وہ دشمنوں پہ تیر تھی، وہ بنتِ ذلفقارتھی
سنو! کہ اُس کی قبر بھی، فتح کا اک نشاں ہے
اُسی کے پاس تیر ہے، اُسی کے ہاں کمان ہے

اس کے علاوہ انہوں نے نظم کے اختتام پر ہیش ٹیگ کے ساتھ بینظیر بھٹو اور ویمنز ڈے لکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو بینظیر کے ساتھ موجود ہیں۔