ڈرون مکھی بھی اڑنے کیلئے تیار

March 9, 2019 11:22 am0 commentsViews: 1

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) شاید آپ کو یاد ہوگاکہ اب سے چند سال قبل اڑنے والے روبوٹک پرندے کا بہت چرچا ہوا تھا اور اب اسی کے خالق نے میٹا فلائی نامی روبوٹ کیڑا بنایا ہے جو عین اڑنے والے کیڑے کی طرح پرواز کرتا ہے۔ فرانس کے ایروناٹیکل انجینئر ایڈون وان رایو میکے نے کیڑوں سے متاثر ہو کر پرواز کرنے والی بڑی مکھی تیار کی ہے جسے انہوں نے میٹا فلائی کا نام دیا ہے۔ میٹا فلائی کا وزن صرف10 گرام‘ لمبائی ساڑھے7 انچ اور اس کے پروں کا گھیر11 انچ سے کچھ زیادہ ہے۔ تاہم یہ کیڑا زیادہ سے زیادہ100 میٹر کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ میٹا فلائی روبوٹ کیڑا گھر کے اندر اور باہر ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جاسکتا ہے۔