قیلولہ کرنے والے افراد کو بلڈ پریشر کا مرض کم ہوتا ہے

March 12, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 36

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) دن میں تھوڑی دیر کی نیند کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ دوپہر میں سونے والے افراد کو بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اوراس کے دیگر خوشگوار اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دوپہر میں کچھ وقت کی نیند بدن میں توانائی بھرتی ہے اور اس سے مزاج بھی بہتر ہوتا ہے۔ اب ماہرین نے امریکی کالج آف کارڈیا لوجی کے68 ویں اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ قیلولہ کرنے والے افراد کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یونانی ماہر قلب ڈاکٹر مینولس کلاسٹریٹس نے کہا ہے کہ دن میں چند منٹوں کی نیند سے بلڈ پریشر میں3سے5 یونٹ تک کمی ہوسکتی ہے۔