عورت مارچ عورت کے ہی خلاف تھا عورتوں کی تذلیل کی گئی ، عامر لیاقت

March 12, 2019 12:44 pm0 commentsViews: 63

عورتوں کے اصل مسائل کی بجائے کوئی اور ہی واویلا مچایا جاتا رہا
گھر کی عورتوں کو بے پردہ کر کے سڑکوں پر لایا گیا‘ ٹویٹر پیغام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عامر لیاقت نے 8مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کو عورتوں کے خلاف قرار دے دیا۔ ڈاکٹرعامر لیاقات حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 8مارچ کو مال روڈ پر ہونے والا عورت مارچ عورتوں کے حقوق کے لیے نہیں تھا بلکہ عورتوں کو بے راہ روی پہ لگانے کے لیے تھا۔ ڈاکٹر عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ عورت مارچ میں عورتوں نے جو پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے وہ اسلامی اور معاشرتی اقدار کا خلاف تھے۔انہوں نے کہا کہ عورتوں کے اصل مسائل کی بجائے عورت مارچ میں کوئی اور ہی واویلا مچایا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ مارچ صرف عورت کی پامالی کے لیے تھا، گھر کی عورتوں کو بے پردہ کر کے سڑکوں پر لایا گیا۔عامر لیاقت نے عورتوں کے پلے کارڈز پر لکھے پیغامات پر تنقید کی۔