پنجاب میں ’ای ٹینڈرنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

March 12, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 17

لاہور: پنجاب میں سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی روکنے اور معاملات میں شفافیت کے لیے ای ٹینڈرنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ٹھیکوں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق نئے مالی سال سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کو تمام سرکاری محکموں میں مرحلہ وار نافذ کرکے جلد عمل کرایا جائے گا جب کہ نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔