تھر: مزید 5 بچے جان سے گئے‘ تعداد 153 ہو گئی

March 12, 2019 3:34 pm0 commentsViews: 10

بدین: تھرپارکرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5بچے انتقال کرگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکرکے سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے سبب 5 بچوں کا انتقال ہو گیااور یہ اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے بچوں میں 2نومولود بچے جبکہ باقی3 روز، 7 روز اور8 ماہ کے بچے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران غذائی قلت اوردیگرامراض کے باعث 23بچے انتقال کرگئے ہیں جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 153 ہو گئی ہے ۔