کوڑے کے ڈھیر میں پڑی کتاب1250 ڈالر میں فروخت

March 13, 2019 11:27 am0 commentsViews: 5

ٹینیسی( نیٹ نیوز) کوڑے کے ڈھیر میں پڑی کتاب1250 ڈالر میں فروخت ہوگئی۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے وہر میمفس میں واقع پبلک لائبریر میں آنے والوں نے دیکھا کہ لائبریری سے باہر پھینکی جانے والی کابوں کا ایک انبار کوڑے کے ڈھیر پر پڑا تھا۔ اس میں ایک ناول ’’ ڈو اینڈ رئوڈز ڈریم آف الیکٹرک شپ‘‘ کا پہلا ایڈیشن تھا جسے معروف مصنف فلپ کے ڈک نے تحریر کیا تھا۔ ایک شخص نے اسے اٹھایا تو معلوم ہوا کہ1968 میں شائع ہونے والے اس ناول کا پہلا ایڈیشن ہے جو نایاب ہوچکا ہے۔ لائبریری کی خاتون کارکن نے اسے بھی ایمیزون پر فروخت کیلئے پیش کردیا اور صرف تین ہفتوں میں وہ ناول1250 ڈالر میں فروخت ہوگیا۔