تمغہ امتیاز سے نوازے جانے کا مطلب ہے اچھا کام کررہی ہوں، مہوش حیات

March 13, 2019 11:37 am0 commentsViews: 29

اتنا بڑا اعزاز اپنے نام کیے جانے کی خبر سن کر بے حد خوش ہوں
بہت پہلے فیصلہ کرلیا تھا صرف اپنے ملک میں کام کروں گی‘اداکارہ
کراچی(کلچرل ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ان کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان کیے جانے کامطلب ہے کہ وہ انڈسٹری میں اچھاکام کررہی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات کو انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے پاکستان کے چوتھے بڑے سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہوش حیات نے اتنا بڑا اعزاز اپنے نام کیے جانے کے اعلان پر کہا میں یہ خبر سن کر بے حد خوش ہوں کہ صدر پاکستان نے مجھے اتنے بڑے سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں نے بہت پہلے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں صرف اپنے ملک میں ہی کام کروں گی اوراپنی انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کروں گی اور آج مجھے انڈسٹری کے لیے کام کرنے پر فخر ہے۔