پریانکا کے چہرے کی خوبصورتی کا راز پتہ چل گیا

March 13, 2019 11:43 am0 commentsViews: 201

ممبئی( نیٹ نیوز) معروف بھارتی فلمی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کئی اعزازات اپنے نام کررکھے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر میک اپ کیلئے مصنوعی کاسمیٹکس کے بجائے ایک دیسی ٹوٹکا استعمال کیا۔ مقامی سطح پر اس ٹوٹکے کو ہلدی ماسک کا نام دیا جاتا ہے۔ پریانکا باقاعدگی کے ساتھ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرتی ہیں جس نے ان کے قدرتی حسن کو اب تک برقرار رکھا ہے۔