سام سنگ نے گلیکسی S10 اور S10 پلس مارکیٹ میں متعارف کرادیئے

March 13, 2019 11:49 am0 commentsViews: 8

کراچی (کامرس رپورٹر) سام سنگ نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں جدید سہولتوں سے آراستہ گلیکسی S10 اور گلیکسی S10 پلس موبائل فون متعارف کر دیے ہیں۔ موبائل فونز کے اجرا کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں سام سنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے پاکستان و افغانستان رائے چنگ نے موبائل فون کی رونمائی کی۔ انہوں نے کہاکہ گلیکسی S10 کو اسمارٹ فون کی مارکیٹ کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹیکسٹ جنریشن فون ہیں جو صارفین کی تمام ضرورتوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر سام سنگ کے مارکیٹنگ منیجر عامر فاروق نے موبائل کے فیچرز پر روشنی ڈالی۔