فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

March 13, 2019 11:53 am0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1296 ڈالر ہوگئی، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا۔