اپوزیشن کو گردن سے پکڑا ہوا ہے کرپشن نہیں کرنے دیں گے‘فواد چوہدری

March 14, 2019 11:27 am0 commentsViews: 6

بھارت کو منہ کی کھانی پڑی
نواز، زرداری سے نہیں‘ لڑائی
ملک لوٹنے والوں سے ہے
ہم کہتے ہیں پیسا واپس کرو تو کہتے ہیں ہمیں ہدف بنایا جارہا ہے‘خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، ملک میں وزیراعظم عمران خان کی لڑائی ملکی دولت لوٹنے والوں سے ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی نواز شریف یا آصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو گردن سے پکڑا ہوا ہے کہ کرپشن نہیں کرنے دیں گے، ہم کہتے ہیں پیسا واپس کرو تو کہتے ہیں ہمیں ہدف بنایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہوئے،عمران خان کے سوا کسی میں اہلیت نہیں کہ وہ مافیاز کو شکست دے سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، جب عمران خان اسٹار تھے تب نواز شریف ان کے فین تھے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی ا?صف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ان کی شاید پانچ سات ملاقاتیں ہوئی ہوں گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قائدین پر بڑے بڑے کیسز ہیں۔