نیب کی جام خان شورو کو گرفتار کرنے کی کوشش

March 14, 2019 11:27 am0 commentsViews: 15

سابق وزیر بلدیات اسمبلی کی عمارت کے باہر بلٹ پروف گاڑی میں سوار ہو کر فرار
جام خان شورو نے کے ڈی اے کے 19پلاٹ غیرقانونی فروخت کیے،نیب ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش، رکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر اپنی بلٹ پروف گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہوگئے۔ نیب ذرائع نے بتایاکہ جام خان شورو نے کے ڈی اے کے 19پلاٹ غیرقانونی فروخت کیے، جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ نیب کی جانب سے بتایا گیا ہے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے خلاف فنڈز میں خوردبرد، غیرقانونی الاٹمنٹس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہے۔ ان کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کی منظوری سے جاری کئے گئے تھے۔نیب نے جام خان شورو کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں تھیں جنہوں نے حیدرآباد اور کراچی میں چھاپے مارے تھے۔