ایم کیو ایم کا ڈپٹی میئر کراچی سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم

March 14, 2019 11:34 am0 commentsViews: 4

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے ڈپٹی میئر کے عہدے کے حوالے سے آنے والے فیصلے کا خیر مقدم کیا جس کی روح سے سابق ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرا فلور کراسنگ کے باعث نااہل قرار دیئے گئے۔ یہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے موقفکی فتح ہے اگر اس فیصلے میں غیر معمول تاخیر نہ ہوتی تو فلور کراسنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ماضی میں جن اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کی تھیں انہیں بھی جلد از جلد نااہل قرار دیاجائے تاکہ پاکستان میں جمہوری اصولوں کو فروغ مل سکے اور جمہوریت مستحکم ہوسکے۔