پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بندش آج سہ پہر 3 بجے تک برقرار

March 14, 2019 11:34 am0 commentsViews: 11

کراچی،لاہور، اسلام آباد، پشاور کی فلائٹ آپریشن میں کلصبح 5بجے تک توسیع
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بندش آج سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔ کراچی،لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت جن ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15مارچ صبح 5بجے تک توسیع کی گئی ہے۔فضائی حدود کی بندش سے متعلق سی اے اے کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا،سی اے اے کے جاری کردہ نوٹس ٹو ائرمین کے مطابق پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی جزوی بندش 14 مارچ سہ پہر تک برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 14 مارچ سہ پہر 3 تک بند رہیں گی جبکہ شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹس پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ رحیم یارخان،سیالکوٹ، اور سکھر ائیرپورٹس بھی 14 مارچ تک بند رہیں گے۔