ثانیہ مرزا نے اپنا وزن 20کلو کم کرلیا

March 14, 2019 11:42 am0 commentsViews: 4

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اپنی فٹنس کی بحالی کیلئے روزانہ 5 گھنٹے جم میں سرگرم رہتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اپنا وزن22 کلو گرام کم کرلیا ہے۔ بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی خواہاں اسٹار کا کہنا ہے کہ اپنے طور پر سخت محنت کرتے ہوئے وزن خاصا کم کیا ہے۔ اب آسٹریلوی زینر رابرٹ ہالارڈ کی نگرانی میں دبئی میں فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔ اگست میں ٹینس کورٹ میں واپس اتر کر یو ایس اوپن کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔