شاہ رخ ٗ سلمان اور عامر پر پاکستان مخالف بیانات دینے کیلئے دبائو

March 14, 2019 11:42 am0 commentsViews: 9

ممبئی( نیٹ نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعد انتہا پسند ہندوئوں کو بالی ووڈ سے وابستہ مسلمان فنکاروں پر پاکستان مخالف بیان دینے کیلئے دبائو ڈالنے کا ٹاسک مل گیا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مخالف بیان دینے کیلئے بالی ووڈ فنکاوں کو براہ راست اور نامعلوم فون نمبرز سے کالز کے ذریعے دھمکایا جارہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پاکستان مخالف بیان دیں۔ دوسری جانب انتہا پسند ہندوئوں کے رہنمائوں کی جانب سے شاہ رخ خان‘ سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیغامات پہنچادیئے گئے ہیں اس کے علاوہ بھارتی میڈیا جو مسلمان اور پاکستان مخالف بیان دینے کی مہم چلانے کیلئے پہلے ہی بہت سرگرم دکھائی دے رہا ہے انہوں نے بھی اپنے پروگراموں کے ذریعے مسلمان سیاستدانوں‘ عالم دین اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنمائوں کو غدار پیش کرنے کی ٹھان لی ہے۔ موجودہ صورتحال میں اس پروپیگنڈا پر جہاں کچھ بھارتی صحافی بات کرتے ہوئے گھنائونی سازش کو بے نقاب کررہے ہیں وہیں دنیا بھر میں بھی اس مہم پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔