بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ ریکارڈ ضبط

March 14, 2019 11:42 am0 commentsViews: 12

کالج میں غیر قانونی بھرتی ہونے والے 102 ملازمین کا ریکارڈ ملا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن
انسداد رشوت ستانی سائوتھ کی ٹیم نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے ہمراہ پرنسپل اور دیگر عملے سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی
کراچی( کرائم ڈیسک) انسداد رشوت ستانی سائوتھ ٹیم کا جوڈیشنل مجسٹریٹ کے ہمراہ لیاری میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج پر چھاپہ‘ چھاپہ غیر قانونی بھرتیوں کی شکایات پر مارا گیا تفصیلات کے مطابق لیاری میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج میں انسداد رشوت ستانی سائوتھ کی ٹیم کا جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت حسین کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ٹیم نے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر انجام ریحان اور دیگر اسٹاف سے کئی گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اللہ ورایو کلیری نے بتایا کالج میں غیر قانونی بھرتی ہونے والے102 ملازمین کا ریکارڈ ملا ہے۔ کالج پرنسپل سے باقی غیر قانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کا ریکارڈ منگوایا ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ملوث افراد کیخلاف مزید کارروائی کی جائیگی۔