اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

March 14, 2019 11:42 am0 commentsViews: 6

آج ایلیمنیٹر ون کی فاتح کا کل کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم پشاور سے ٹکرائو ہوگا
دونوں میچوں میں ہارنے والی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوجائیں گی، فائنل اتوار کو ہوگا
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا۔ یہ میچ ایلیمنٹرین ون ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں آج ایک میچ ایلیمنٹرین ون اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔ ایلیمنٹرین ون کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کوالیفائر ون کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا اور ایلیمنٹر ٹو کی فاتح ٹیم کا فائنل میچ میں کوالیفائر ون کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ تیسری اور چوتھی نمبر ٹیموں کے درمیان ایلیمنٹر ون میچ آج کھیلا جائیگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائیگی جبکہ فاتح ٹیم کا مقابلہ15مارچ کو ایلیمنٹر ٹو کوالیفائر ون میچ کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔ ایلیمنٹر ون کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوںنے میچ میں کامیاب کیلئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ لیگ کا ایلیمنٹر وطن میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔