پولیس سرپرستی میں مین پوری کا سب سے بڑا سپلائر گرفتار

March 14, 2019 11:59 am0 commentsViews: 8

کراچی (کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس کی سرپرستی میں کام کرنے والا مین پوری کا سب سے بڑا سپلائر حیدرآباد پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم فرقان عرف لیاقت آبادی کوگرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم فرقان لیاقت آباد کے علاقے لالو کھیت میں بڑے پیمانے پر مین پوری اور گٹکا تیار کرکے ضلع سینٹرل میں سپلائی کرتا تھاجبکہ چند روز قبل ملزم فرقان اور اسکے تین ساتھیوں کو لیاقت آباد پولیس نے گرفتار کرکے بھاری رشوت کے عوض رہاکردیاتھا۔جبکہ لیاقت آباد پولیس نے اعلی افسران کو کارکردگی دکھانے کے لئے ملزم کے بھائی پر مقدمہ درج کرکے گرفتاری ظاہر کرکے سب اچھے کی رپورٹ پیش کردی تھی۔