ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتیوں کی درگت بنانے پر عثمان خواجہ کو خراج تحسین پیش

March 14, 2019 12:04 pm0 commentsViews: 3

ایک بار پھر آپ بہت اچھا کھیلے‘آپ کی سنچری کی وجہ سے میچ کا پانسہ پلٹا
گزشتہ تینوں ایک روزہ میچز میں آپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کی درگت بنانے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو خراج تحسین پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ’ عثمان خواجہ ایک بار پھر آپ بہت اچھا کھیلے، بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائی گئی آپ کی سنچری کی وجہ سے میچ کا پانسہ پلٹا‘۔ میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ گزشتہ تینوں ایک روزہ میچز میں آپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلین ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد ملی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شاندار پرفارمنس دینے والے عثمان خواجہ کی تحسین کی تھی۔