بھارت میں پاکستانی ڈرامہ دیکھنے پر شوہر کا بیوی پر حملہ

March 14, 2019 12:04 pm0 commentsViews: 1

آصف نے اپنی بیوی کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا‘ ملزم گرفتار
بیوی قاتلانہ حملے میں بچ گئی مگر اس کا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا
حیدرآباد دکن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر پونے میں شوہر نے پاکستانی ڈراما دیکھنے اوراسے مسلسل نظر انداز کرنے پر اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا۔لیکن خوش قسمتی سے اس کی بیوی اس قاتلانہ حملے میں بچ گئی مگر اس کا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نایاب کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف ساورگیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف نے اسے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق پیر کی صبح بیوی نے اپنے بیٹے کو دودھ لینے بھیجا لیکن بچے سے دودھ گرگیا جس پر اس نے بچے کو ڈانٹا بیوی کے چلانے پر شوہر نے بھی بیوی پر چلانا شروع کردیا، تاہم یہ جھگڑا شام کو اس وقت مزید بڑھ گیا جب آصف کام سے گھر واپس آیا اور اس کی بیوی نے اس سے بات کرنا بند کردی۔آصف نے کمرے میں جاکر اپنی بیوی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی بیوی اپنے فون پر’’پاکستانی ڈراما‘‘ دیکھتی رہی اور اپنے شوہر کو مسلسل نظر انداز کرتی رہی۔